میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بڑوں نے فیصلہ کیا ہے الیکشن فروری 2024 میں ہونگے، راجہ ریاض

بڑوں نے فیصلہ کیا ہے الیکشن فروری 2024 میں ہونگے، راجہ ریاض

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہمارے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن فروری میں ہوں گے۔راجہ ریاض نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مل کر فروری میں الیکشن کا فیصلہ کیا ہے، 15 فروری سے دو چار چھ دن پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ انتخابات کو التوا کا شکار کیا جائے مگر 15 روز پہلے فروری میں الیکشن کا فیصلہ کیا گیا، انتخابات فروری 2024 میں ہوں گے ،اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں، انتخابات اکتوبرمیں ہوتے تو نوازشریف اب تک واپس آچکے ہوتے۔سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کاغذ پنسل لے کر میری بات لکھ لیں کہ 17 فروری سے ایک ہفتے پہلے یا 15 فروری کے ایک ہفتے بعد الیکشن ہو جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں