میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے ،شوکت ترین

عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے ،شوکت ترین

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھی جائیں گی۔ ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ بڑی تحقیقات اور محنت کے بعد بہترین بجٹ بنایا ہے، امید رکھتے ہیں بجٹ میں طے کیے گئے خدوخال مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرپٹرول قیمتیں گریں گی توپٹرول لیوی رکھنا شروع کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب سے رعایتی قیمت پر تیل جلد ملنا شروع ہو جائے گا، امید ہے پٹرولیم لیوی میں اضافے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ایران پر سے پابندیاں اٹھیں گی تو تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔شوکت ترین نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تحفہ مسلم لیگ ن دے کر گئی، ماضی کی ادائیگیاں نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، ٹیک وصولیوں کے بارے میں مفتاح اسماعیل کے اندازے غلط ہیں لیکن انہیں بجٹ اچھا کہنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پربجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے، بڑے بینکوں سے قرضے لیکر چھوٹے بینکوں کودیں گے، چھوٹے بینکوںکے ذریعے کسانوں کو قرضے فراہم کیے جائیں گے، آسان شرائط پر قرضے ملنے سے کسانوںکو فائدہ ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں شوکت ترین نے کہا کہ منی بجٹ تب آتے ہیں جب بجٹ سوچ کر نہ بنایا جائے، عوام کو رعایت دینے کی بات ہوگی تو منی بجٹ لاسکتے ہیں، ہمیں اس وقت گروتھ کی ضرورت ہے، معیشت کا دارومدار گروتھ پر ہے، ایگری کلچر میں گروتھ ہوگی تو اشیائے خوردونوش کی قیمت کم ہوں گی ایکسپورٹ سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں