میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جاگیردار طبقے کی سفاک چال کومل کر ناکام بنائیں گے،حافظ نعیم،مصطفی کمال ملاقات

جاگیردار طبقے کی سفاک چال کومل کر ناکام بنائیں گے،حافظ نعیم،مصطفی کمال ملاقات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نورحق میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور پیپلزپارٹی کی جانب سے کالے بلدیاتی قانون کو منظور کرنے کیخلاف تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔ملاقات میں بلدیاتی اداروں پر قبضہ کیخلاف،مردم شماری ،بااختیار شہری حکومت کے قیام،ہاؤس کے اندر یا ہاؤس سے باہر کسی فرد کے براہ راست میئر کے انتخاب کے حوالے سے ایک دوسرے کے مؤقف سے اتفاق کیا گیا ۔وفد میں ارشد وہرہ ، انیس قائم خانی ودیگر بھی موجو د تھے ۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان سرزمین پارٹی کے وفد کا ادارہ نورحق آمد پر خیر مقدم کیا۔اس موقع پر نائب امراء جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ،راجا عارف سلطان ، مسلم پرویز ،عبد الوہاب ، سکریٹری کراچی منعم ظفر خان ،پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر اپنے روایتی فاشسٹ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دانستہ کالا بلدیاتی قانون اسمبلی میں بحث اوراپوزیش کے مؤقف کو سنے بغیر جبراًمنظور کرلیاجو جمہوریت دشمن طرز عمل ہے جس کے ذریعے پیپلزپارٹی نے مردہ لسانی سیاست کا دوبارہ کا آغاز کردیا تاکہ اس سے پیپلزپارٹی کو اندرون سندھ جبکہ شہری علاقوں میں متحدہ قومی موومنٹ کو فائدہ پہنچایا جائے ،ہم جاگیردار طبقے کی اس سفاک چال کو ہر حال میں مل کر ناکام بنائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں