میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان پیٹرلیم لمیٹڈ، منیجنگ ڈائریکٹر کے فیصلوں پر اعتراض جرم بن گیا

پاکستان پیٹرلیم لمیٹڈ، منیجنگ ڈائریکٹر کے فیصلوں پر اعتراض جرم بن گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں ایم ڈی عمران عباسی کا باصلاحیت افسران کو نوکریوں سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، چھٹیوں پر گئے ہوئے سربراہ کارپوریٹ پلاننگ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ فضل حسین سے اظہارلاتعلقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ایم ڈی عمران عباسی عہدہ سنبھالنے کے بعد 5سے زائد سینیئر و باصلاحیت افسران کو نوکریوں سے فارغ اور اہم عہدوں سے ہٹا چکا ہے۔ذرائع کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ عمران عباسی کی جانب سے ایک اور افسر فضل حسین کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے، جس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ کارپوریٹ پلاننگ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کے سربراہ فضل حسین اب کمپنی کے ساتھ کام نہیں کر رہے ہیں،ایم ڈی پی پی ایل کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں ان کے متعلق مزید لکھا گیا ہے کہ فضل حسین نے 2 جولائی 2015 میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی، کمپنی کے ساتھ اپنے دور میں انہوں نے انٹرنل آڈٹ اور کارپوریٹ پلاننگ اینڈ بزنس میں مختلف صلاحیتوں کے ساتھ فرائض سرانجام دیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی عمران عباسی چیف افسر سکندر میمن اور دیگر کے گٹھ جوڑ سے قیمتی معدنیات کی خرد برد اور کوڑیوں کے بھاؤ پر فروخت کرنے کے لیے باصلاحیت افسران کو نوکریوں سے نکال رہا ہے، کیوں کہ انہوں نے اسی عمل پر اعتراض اٹھائے تھے، جبکہ ایم ڈی عمران عباسی اور چیف افسر سکندر میمن کی ڈیڑھ سال میں کارکردگی صفر بتائی جا رہی ہے، واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں ایم ڈی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اب تک 5 سے زائد سینئر و باصلاحیت افسران کو نوکریوں سے فارغ اور اہم عہدوں سے ہٹادیا ہے، جس میں ریجنل منیجر امجد خان کو کوئٹہ سے او ایس ڈی بنا کر اسلام آباد آفس بھجوادیا، اسے قبل 4 افسران کو بھی او ایس ڈی بنائے گئے جبکہ جی ایم پروڈکشن سلیم اللہ، ماہر معدنیات عطا محمد خاکوانی، سربراہ کارپوریٹ پلاننگ اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ فضل حسین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے، اس ضمن میں ایم ڈی پی پی ایل عمران عباسی سے موقف لینے کے لیے کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں