میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹیل پاڑہ ،اورنگی ٹائون سے کالعدم تنظیم کے7دہشت گرد گرفتار

پٹیل پاڑہ ،اورنگی ٹائون سے کالعدم تنظیم کے7دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پٹیل پاڑہ اوراورنگی ٹائون میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے7دہشت گردوں کو گرفتارکرلیاہے ۔ دہشت گردوں سے پولیس افسران اور سیاسی رہنمائوں کو ٹارگٹ کرنے کی فہرست اور اسلحہ برآمد ہواہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوںکا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاجاتاہے ۔دہشت گردوں کا نیٹ ورک پنجاب اور سندھ میں کام کررہا تھا۔دہشت گردوں کے قبصے سے اسلحہ اور فہرست بھی برآمدہوئی ہے، جس میں دہشت گردوں کے خلاف کام کرنے والے پولیس افسران بھی شامل ہیں۔فہرست میں فیصل رضا عابدی کا نام بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے شہر کو خونریزی میں دھکیلنے کا منصوبہ بنایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں