میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لائبہ خودکشی کیس، ملزم نعمان عادی نوسرباز نکلا، مانسہرہ میں بھی مقدمہ درج

لائبہ خودکشی کیس، ملزم نعمان عادی نوسرباز نکلا، مانسہرہ میں بھی مقدمہ درج

جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

طالبہ لائبہ خودکشی کیس کا ملزم نعمان عادی نوسرباز نکلا، گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ مانسہرہ میں بھی مقدمہ درج ہے ۔ملزم نعمان نے ایک ہی خاندان کے چھ نوجوانوں کو نوکری دلوانے کے عوض پچاسی لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

ملزم نے سرکاری ملازمت کے اپائنٹمنٹ لیٹر بھی شہریوں کو دیے ۔ متاثرہ خاندان نے چیک کرایا تو تمام اپائنٹمنٹ لیٹرز جعلی نکلے ۔ متاثرہ خاندان نے تمام دستاویزات کے ساتھ وفاقی پولیس سے رابطہ کرکے تفصیلات فراہم کیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے مانسہرہ کے بارہ نوجوانوں سے سرکاری نوکری دلوانے کے نام پر رقم بٹوری۔

بارہ لڑکوں اور لڑکیوں کے سی ایم ایچ سے میڈیکل بھی کروائے۔ اسلام آباد میں لائبہ کی موت سیایک ماہ قبل مانسہرہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مانسہرہ پولیس ، اسلام آباد پولیس کے ساتھ مل کر نعمان کے گھر بھی گئی تھی۔ پولیس کے چھاپے کے وقت ملزم کا گھرخالی ملا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں