میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے مصالحوں کی آڑ میں آئس آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی سے مصالحوں کی آڑ میں آئس آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

 

منشیات کی مالیت 2 ارب 30 کروڑ سے زائد ہے،اے این ایف کی ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمنل پر بڑی کارروائی،تین ملزمان کو گرفتارکرلیا

ایکسپورٹ کمپنی کے کنٹینر کو شبے کی بنیاد پر چیک کیا گیا جس میں مصالحہ جات کے کارٹن رکھے تھے، کنٹینر سڈنی پورٹ بھیجا جا رہا تھا،ذرائع

(رپورٹ : افتخار چوہدری)مصالحوں کی آڑ میں اربوں مالیت کی منشیات آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمنل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات بیرونِ ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔اے این ایف ذرائع نے بتایا کہ ایک ایکسپورٹ کمپنی کے کنٹینر کو شبے کی بنیاد پر چیک کیا گیا جس میں مصالحہ جات کے کارٹن رکھے گئے تھے۔ذرائع نے کہا کہ تلاشی کے دوران مصالحوں کی آڑ میں بھاری مقدار میں میتھفیٹامائن (آئس) برآمد ہوئی جس کا وزن 115 کلوگرام ہے۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کنٹینر کراچی سے سڈنی پورٹ، آسٹریلیا بھیجا جا رہا تھا اور اس سے مجموعی طور پر 1010 پیکٹس برآمد ہوئے جبکہ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔اے این ایف کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل بھی اسی کمپنی کے ایک کنٹینر سے گدھے کی کھالیں برآمد ہوئی تھیں۔ کمپنی نے متعلقہ کنٹینر پی ای سی ایچ ایس کے ایڈریس سے بک کیا تھا۔اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں