میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پروٹوکول کیساتھ بغیر ہتھکڑی ،کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی

پروٹوکول کیساتھ بغیر ہتھکڑی ،کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

گارڈن پولیس کی ملزمہ کے ساتھ برتاؤ نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا
عدالتی احاطے میںتفتیشی افسرپنکی کے پیچھے پیچھے چل کرراستہ بتاتے ہوئے نظر آیا

پاکستان کی سب سے بڑی کوکین میکر اور ڈیلر کے طور پر جانی جانے والی ملزمہ انمول عرف پنکی کو گرفتاری کے بعد کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی پاکستان کی کوکین سپلائر انمول عرف پنکی کو تفتیشی حکام نے عدالت میں پیش کیا، تاہم اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزمہ کے ساتھ کیے جانے والے برتاؤ نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک سنگین جرم میں ملوث اور انتہائی مطلوب ملزمہ کو عدالت میں پیشی کے دوران ہتھکڑی نہیں لگائی گئی تھی، عدالت کے احاطے میں کوکین ڈیلر پنکی اعتماد کے ساتھ آگے آگے چلتی رہی، جبکہ تفتیشی افسر اس کے پیچھے پیچھے چل کر ملزملہ کو راستہ بتاتے ہوئے نظر آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں