میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت سندھ ، بلوچستان کے جزائر کی مالک بن گئی

وفاقی حکومت سندھ ، بلوچستان کے جزائر کی مالک بن گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے جزائر کی مالک وفاقی حکومت ہوگی، بنڈال اور بڈو سمیت تمام جزائر کی مالک وفاقی حکومت ہوگی۔صدر مملکت عارف علوی نے جزائر سے متعلق آرڈیننس 2ستمبر 2020کو جاری کیا تھا ، اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔صدارتی آرڈیننس کے مطابق ٹیریٹوریل واٹرزاینڈ میری ٹائم زونزایکٹ1976کے زیر انتظام ساحلی علاقے بھی وفاق کی ملکیت ہوں گے، جبکہ حکومت نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرے گی، اتھارٹی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا قبضہ حاصل کرنے کی مجاز ہوگی۔آرڈیننس کے متن کے مطابق اتھارٹی کا ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوگا، علاقائی دفاتر دیگر مقامات پر قائم ہوسکیں گے، آرڈیننس کے تحت اٹھائے گئے اقدام یا اتھارٹی کیفعل کی قانونی حیثیت پرکوئی عدالت یاادارہ سوال نہیں کرسکے گا۔صدارتی آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی غیرمنقولہ جائیداد پرتمام لیویز، ٹیکس، ڈیوٹیاں، فیس اور ٹرانسفر چارجز لینے کی مجاز ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق وزیراعظم اتھارٹی کا پیٹرن ہوگاجوکارکردگی کے جائزے سمیت پالیسی ہدایات جاری کریگا، حکومت چیئرمین سمیت5 سے11 ارکان پرمشتمل 5سال کے لیے پالیسی بورڈ تشکیل دے گی،حکومت گریڈ 22 یا مساوی حاضر یا ریٹائرڈ افسر کو اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں