پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کاخدشہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ فروری ۲۰۲۲
شیئر کریں
قیمت 13روپے
فی لیٹربڑھ سکتی ہے
ملک میں یکم مارچ کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کا اثر پاکستان میں تیل کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق یکم فروری سے عالمی منڈی میں پیٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے اس طرح گزشتہ اعلان کا فرق صارفین کو منتقل ہوا تو پیٹرول 13 روپے لیٹر بڑھ سکتا ہے جب کہ ایسی صورت میں ڈیزل کی قیمت 18 روپے لیٹربڑھ سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کانیاطوفان آئے گا،اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھیں گی۔