میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں آئندہ ہفتے سے کورونا کے روزانہ 50 ہزار ٹیسٹ ہوں گے

پاکستان میں آئندہ ہفتے سے کورونا کے روزانہ 50 ہزار ٹیسٹ ہوں گے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان میں اگلے ہفتے ہر روز کورونا وائرس کے 50 ہزار ٹیسٹ ہونے لگیں گے ۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والی ا جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے تمام متعلقہ اداروں کوکورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت اضافہ کیا جاسکے ،پہلے صرف ان لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاتے تھے جن میں کچھ علامات ظاہر ہوتی تھیں لیکن اب مختلف علاقوں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے ۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھاکہ اس وقت 8 لاکھ کٹس ڈستیاب ہیں اور مزید کٹس خریدنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد کو ملک بھر میں مزید مؤثر کیا جاسکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں