میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جو کام کرے گا صرف وہی ٹیم کا حصہ رہے گا ،شبلی فراز

جو کام کرے گا صرف وہی ٹیم کا حصہ رہے گا ،شبلی فراز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایسا کھلاڑی جو کارکردگی نہیں دکھا سکتا اسے ٹیم سے جانا ہو گا، جو کام کرے گا صرف وہی اس کا حصہ رہے کا، ابھی بھی لوگ نکالے جا رہے ہیں اور آگے بھی ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے دو لوگ جا چکے ہیں۔ کچھ چیزیں سامنے نظر آتی ہیں جب کہ کچھ پسِ پردہ ہوتی ہیں، شہباز گل اپنا کام اچھے طریقے سے کر رہے تھے لیکن چیف ایگزیکٹو کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی ٹیم لا سکے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی رہنمائی بھی کرتے رہتے ہیں۔ کوئی حکومت یہ نہیں چاہے گی کہ اتنی اہم کرسی پر کسی ایسے شخص کو بٹھایا جائے جو اپنے فرائض ٹھیک طرح نہ سنبھال سکتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک 70سالوں سے ایک خاص سمت میں چل رہا تھا، اب ایک دم سے بدلا ؤلانا خاصا مشکل کام ہے ، ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس وقت اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ میں یہ غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ تحریک انصاف اپنے کیے ہوئے اچھے کام عوام تک ٹھیک طریقے سے نہیں پہنچا پا رہی، اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اب حکومت میں ہیں، حزب اختلاف میں رہتے ہوئے یہ تمام چیزیں اچھے طریقے سے کی جاسکتی ہیں لیکن حکومت میں آنے کے بعد اور بہت سے مسائل کو بھی دیکھنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ہم پر اعتماد کیا اور 14نشستیں دیں، وہاں کے مسائل کا بڑا ذمہ دار ماضی ہے ، اگر وقت پر پالیسیاں بنا کر مسائل کے حل کی طرف توجہ دی جاتی تو آج حالات بہت مختلف ہوتے ۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے ملک کے چند اداروں میں بہت زیادہ بدعنوانی پائی جاتی ہے اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )ان میں سے ایک ہے، لہٰذا اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں