میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہین شاہ آفریدی دوبارہ قومی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تیار

شاہین شاہ آفریدی دوبارہ قومی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تیار

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ قومی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ 10روز سے بغیر درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز کروا رہا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی 15 اکتوبر کو برسبین میں پاکستان ٹیم جوائن کرلیں گے۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق شاہین آفریدی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز میں ٹیم سلیکشن کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔ بیٹر فخر زمان بھی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ لندن سے برسبین پہنچیں گے، فخر زمان آسٹریلیا میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں