میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی ایس بی سی اے کے احکامات ہوا میں، نیا سسٹم قائم

ڈی جی ایس بی سی اے کے احکامات ہوا میں، نیا سسٹم قائم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی( رپورٹ : نجم انوار) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد کھوکھر نے وزیر بلدیات اور ڈی جی اسحاق کھوڑو کے احکامات کے برعکس اپنا نیا سسٹم بنا دیا ہے۔ رہائشی پلاٹوں پر بنائی گئی بڑی غیر قانونی تعمیرات سے وصولی شروع کر کے تحفظ فراہم کرنا شروع کر دیا ہے اور دکھاوے کے لئے عام شہریوں کے چھوٹے چھوٹے گھروں پر انہدامی کاروائیاں شروع کر دی ہیں بلڈر مافیا کو تحفظ دینے کے لئے جو ٹیم بنائی گئی ہے اس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران رضوی اور قمر قائم خانی سمیت پانچ بلڈنگ انسپکٹر شامل ہیں جن کے نام ارشاد بھٹو، لئیق بھٹو، کاشف شیروانی، سید عامر اور امتیاز شیخ ہیں۔ یہ سب مل کر اب تک ڈسٹرکٹ سینٹرل کی 227 غیر قانونی تعمیرات میں سے 17 بلڈنگ پر بھی کارروائی نہیں کر سکے ہیں کیونکہ یہ غیر قانونی تعمیرات کو کارروائی سے بچانے کے بدلے روزانہ بھاری مالی مفادات حاصل کر رہے ہیں اور نگراں وزیر بلدیات و ڈی جی اسحاق کھوڑو کو ناکام بنانے کی کوششوں میں دن رات مصروف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں