میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح سمیت 3بڑے اسپتال سندھ حکومت کو مل جائیں گے

جناح سمیت 3بڑے اسپتال سندھ حکومت کو مل جائیں گے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاق اورسندھ حکومت کے درمیان کراچی کے بڑے اسپتالوں سے متعلق معاملات طے پاگئے۔ جناح اسپتال۔ این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ پچیس سال کی لیز پر سندھ حکومت کو دینے کا معاہدہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ وفاق اور سندھ حکومت بالاخر معاہدے کے نکات پر متفق ہوگئے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کے انتظامی کنٹرول کا معاملہ 4سال سے زیر التوا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر معاہدے کی تقریب ہوگی۔سندھ حکومت انتظامی و مالی امور کی نگران ہوگی جناح ،قومی ادارہ امراض قلب،قومی ادارہ صحت اطفال کے وفاقی ملازمین کو تحفظ دیاجائیگا ۔پی ٹی آئی دور حکومت میں کراچی کے تین اسپتالوں کا کنٹرول وفاق نے لینے کا فیصلہ کیاتھا ۔ ذرائع سندھ حکومت کے مطابق گزشتہ برسوں میں ان اسپتالوں پر 105ارب روپے سے زائد خرچ کیے جاچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں