میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمشنر کراچی نے نالہ متاثرین کی آباد کاری کیلئے کمرکس لی

کمشنر کراچی نے نالہ متاثرین کی آباد کاری کیلئے کمرکس لی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ ) گجر نالے سمیت نالوں پر قائم تجاوزات کے مکمل خاتمے کیساتھ زد میں آنے والے متاثرین کی آڑ میں کسی کو بھی قومی خزانے کو اربوں / کھربوں کا چونا و جھٹکا نہیں لگانے دینگے اپنے فرائض منصبی کا مکمل ادراک ہئے کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ ” متاثرین / آبادکاری کے حوالے سے ماضی کے تجربات مد نظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی مرتب کررہیں ہیں متاثرین کی آبادکاری ” ریڈیولپمنٹ ” کے نام پر ” جعلی / بوگس الاٹیز کے نام پر قومی خزانے کو ” اربوں / کھربوں کا نقصان پہنچانے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دی جاسکتی کمشنر کراچی ڈویڑن نوید احمد شیخ کا بڑا اعلان اس حوالے سے روزنامہ جرآت کراچی سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ” گجر نالے ” سے متعلق سائنسی بنیادوں پر مکمل سروے ( NED / این ای ڈی یونیورسٹی ) کے کہنہ مشق انجینئرز کی زیر نگرانی ہوا اور اس سے متعلق مکمل اور مفصل رپورٹ کہنہ مشق انجینئرز نے مرتب کی کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ مزکورہ رپورٹس کی روشنی میں گجر نالے پر کاروائی جاری ہئے کمشنر کراچی ڈویڑن کا کہنا ہئے تمام امور اس سائینٹفک ریسرچ و رپورٹ کے مطابق نمٹائے جارہیں ہیں جو شہریوں اور شہر کے بہترین مفاد میں ہئے مون سون بارشوں کے سیزن کے دوران شہریوں کی جان و مال دونوں داؤ پر ہوتی تھی جو یقیناً باعث تشویش و کرب تھا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی زمہ داری اور فرائض منصبی میں شامل ہئے اس حوالے سے حکومت سندھ نے اس پیچیدہ اور سنگین معاملے پر نیک نیتی سے کام شروع کیا سب سے پہلے گجر نالے کا سروے ہوا کمشنر کراچی ڈویڑن نوید احمد شیخ نے مزید کہا کہ آیندہ کسی بھی ” نالے / پلے گراونڈ / ایمینیٹی پلاٹس / پارکس / سڑک / فٹ پاتھوں پر قبضہ روکنا نہ صرف ریاستی بلکہ شہریوں کے فرائض کا بھی حصہ ہئے کہ ایسے کسی بھی عمل کی نہ صرف بیخ کنی کی جائے بلکہ اس کے خلاف متعلقہ زمہ داران اور قانون کا سہارا لیا جائے کمشنر کراچی نے جرآت سے مزید بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سندھ نے متاثرین کے معاملے پر شفافیت کو قائم رکھنے کیلے باقاعدہ طور پر ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کو ” ہیڈ / لیڈ بطور چیئرمین خود کمشنر کراچی کرینگے جبکہ میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ممبر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز بھی اس کمیٹی کے ممبران ہونگے واضح رئے بیدخل کئے جانے والے / متاثرین سے متعلق مکمل تحقیقات اور شفافیت کیلے این ای ڈی کی جاری کردہ رپورٹ سمیت دیگر تمام پہلو اور زمینی حقائق کے بعد متبادل جگہ / پلاٹس دئے جائیں گے کمشنر کراچی ڈویڑن نوید احمد شیخ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ایک جوائنٹ اکاؤنٹ قائم کیا گیا ہئے جس میں کمشنر سمیت میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دستخط ہونگے جسکے بعد کاروائی آگے بڑھ سکے گی انھوں نے مزید کہا انسانی بساط کے مطابق پھر بھی اگر کہیں کوئی بوگس / جعلی الاٹیز کا کیس سامنے آیا تو فوری طور پر قانون کے کاروائی عمل میں لائینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں