میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اداروں کو صوبے کے ماتحت کردیا،حافظ نعیم الرحمن

سندھ حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اداروں کو صوبے کے ماتحت کردیا،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے یقین دہانی کے باجود عید الا ضحیٰ کے موقع پر کراچی میں تمام ٹاؤنز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے لیے وسائل اورگاڑیاں فراہم نہیں کی گئیں ، جماعت اسلامی کے 9ٹائونز چیئرمینوں، وائس چیئر مینوں اور یوسی چیئر مینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنے فرائض انجام دیے ، سندھ حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کر کے صوبے کے ماتحت کردیا اس کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث عید کے دنوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، عملہ اور گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے مین سڑکوں اور شہر کے مختلف مقامات پر پر آلائشیں پڑی رہیں،شہر میںتعفن پھیلتا رہا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیاگیا، ہمارا واضح اور دوٹوک مطالبہ ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکو ختم کر کے کچرا اٹھانے کے پورے نظام کو کراچی کے تمام اداروں کو بلدیہ عظمی کراچی کے ما تحت کیا جائے ۔گزشتہ سال کی نسبت امسال الخدمت کی کھالوں کی تعداد میں ریکارڈاضافہ ہوا ،جماعت اسلامی اور الخدمت کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے باوجود ہماری مقبولیت میں اضافہ ہواہے،ہم کھالوں کی مد میں جمع ہونے والی رقم سے مستحقین کی بلا امتیاز خدمت کرتے ہیںاوراہل خیر حضرات کے تعاون سے الخدمت اسپتال، واٹر فلٹریشن پلانٹ، کفالت یتامیٰ سمیت مختلف پروجیکٹ کی صورت میں بھی بھرپور خدمات انجام دی جاتی ہیں ۔ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت شہر بھر میں 200 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئیں اور جماعت اسلامی کے 15000 سے زائد کارکنان نے بلا معاوضہ اپنے فرائض انجام دیئے ۔ ہم کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت پر اعتماد کرکے پہلے سے زیادہ تعداد میں کھالیں عطیہ کیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی گلشن اقبال نزد بیت المکرم مسجد میں عید قرباں کے موقع پر شہر یوں کو درپیش مسائل، منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داریوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے، شہر کی موجودہ ابتر صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد،وائس چیئرمین محمد ابراہیم صدیقی ،یوسی چیئرمین اوروائس چیئرمین سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔دریں اثناء حافظ نعیم الرحمن نے عید الاضحی کے پہلے دن نارتھ ناظم آباد بلاک Aعلیمیہ اسکول گرائونڈ ، مسجد قباء گرائونڈ گلبرگ ‘مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا اور لیاری میں الخدمت اجتماعی قربانی کے مراکز کا دورہ کیا ۔ اجتماعی قربانی کے مراکز اور مہم چرم قربانی میں مصروف کارکنوں اور ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور صورتحال کا جائزہ لیا ، اس موقع پر نائب امیر مسلم پرویز ،امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن ، امیر ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ، نائب امیر ضلع گلبرگ سید احمد ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔عید الاضحیٰ کے دوسرے روز ضلع غربی و کیماڑی کے الخدمت مہم چرم ِ قربانی کے مرکز ی کیمپ کا دورہ کیا ۔ بڑی تعداد میں کھالیں جمع کرنے پر کارکنوں کو مبارکباد دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں