میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، بھارتی خفیہ ایجنسی نیٹ ورک کیخلاف آپریشن، 2 ملزمان گرفتار

کراچی، بھارتی خفیہ ایجنسی نیٹ ورک کیخلاف آپریشن، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

این سی سی آئی اے کی کارروائی ،حساس تنصیبات کی معلومات بیرون ملک منتقل کررہے تھے
ملزمان سے موبائل فون اور مالی لین دین کے شواہد برآمد ،مزید کارندوں کی تلاش جاری ،ترجمان

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن میں 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات بیرون ملک منتقل کررہے تھے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے موبائل فون اور مالی لین دین کے شواہد برآمد ہوئے جبکہ فرانزک جانچ کے دوران مزید ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔این سی سی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ بھارتی نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی تلاش جاری ہے، پاکستان کی ڈیجیٹل قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں