میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے ،ریحان الائچی پٹہ سسٹم عدالتی احکامات میں رکاوٹ بن گیا

ایس بی سی اے ،ریحان الائچی پٹہ سسٹم عدالتی احکامات میں رکاوٹ بن گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںقائم ریحان الائچی پٹہ سسٹم ، اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر عملدرآمد میں رکاوٹ بن چکا ہے ، شہر کے دیگر علاقوں کی طرح عزیزآباد نمبر 2 میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ برقرار ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے وزیر بلدیات مبین جمانی نے دانستہ طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جاری پٹہ سسٹم کو چھوٹ دے رکھی ہے ، غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے سے متعلق عدالتی احکامات کو صرف کاغذی حیثیت حاصل ہے ،جس کا اندازہ ، ضلع وسطی کے علاقے عزیز آباد میں جاری غیرقانونی تعمیرات سے لگایا جاسکتا ہے ، گلبرگ ٹاؤن کے رہائشی علاقے عزیز آباد نمبر 2 میں خلاف ضابطہ کمرشل یونٹ تعمیر کیے جارہے ہیں ، پلاٹ نمبر 1823، دستگیر نمبر 9، پلاٹ R121 کو بغیر کسی منظوری دیے تعمیرات کی چھوٹ دی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے غیر قانونی اورامور کے پس پردہ ریحان الائچی کا پٹہ سسٹم ہے ، جس سے منسلک افسران عدالتی حکم عدولی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کروارہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں