میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، ہم شیر کا شکار کریں گے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔ ان صاحب کے پاس نہ منشور ہے، نہ نظریہ ہے، نہ وہ انتخابی مہم چلا رہا ہے اور نہ ہی ووٹ مانگ رہا ہے، دراصل وہ صاحب سازشوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ہم عوام کی طاقت پر اور وہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، جو نفرت، تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں وہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔بدھ کو بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ8 فروری کو عوام کے ذریعے حکومت بنائیں گے عوام ہمیں ووٹ دے تاکہ ہم اپنی حکومت بناسکیں، پیپلز پارٹی ملک بھر میں جدوجہد کررہی ہے اور ہم نے چاروں صوبوں کے عوام کو اپنا منشور پیش کردیا ہے اقتدار میں آکر ہم اپنے دس نکاتی منشور پر عمل کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو اپنے 10نکاتی منشور پر عمل کروں گا، عوام کو 300 یونٹ فری بجلی سولر کے ذریعے پہنچاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک میں غریب گھرانوں کو پکے مکانات دیناچاہتے ہیں، بے گھر لوگوں کو20لاکھ گھربنا کر دینے کے لیے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔عوام نے منتخب کیا توملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، دیگر سیاست آپس میں ، صرف میں آپ کے لیے لڑرہا ہوں، عوام سے وعدہ ہے تنخواہ دگنی کرکے دکھاؤں گا۔بلاول نے کہا کہ ایک شخص جس کے پاس نہ نظریہ ہے اور نہ منشور وہ چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے جب بھی اسے وزیراعظم بنایا گیا تو ملک کا نقصان ہوا، ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور وہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور وہ عوام پر راج کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں