میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے جونیئر کلرک سفیان خان کی موجیں

ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے جونیئر کلرک سفیان خان کی موجیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی ( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ جونیر کلرک ” سفیان خان ” کی موجیں دہرے چارج کے ساتھ وصولیوں کا غیرقانونی دھندا عروج پر ” اسلحہ لائسنس انچارج ” نظارت ” کے محکموں میں رشوت و بھتہ خوری کا بازار گرم تعلقات براہ راست ” وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ” سے ہونے کا دعویٰ موصوف سنہ 2012 ء کی بھرتی بے ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد محکمہ جاتی و بیرونی ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ موصوف ” بوگس و جعلی بھرتی کا شاخسانہ ہے ادھر انتہائی بااعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہئے کہ موصوف کھلے عام ڈی سی کوٹہ پر من پسند منظور نظر لوگوں کو دھڑا دھڑ اسلحہ لائسنس فراہمی کا غیرقانونی دھندا چلا رہا ہئے اور مبینہ طور پر فی لائسنس ( 20 ) ہزار روپے متعلقہ ڈی سی کو دینے کا دعویدار ہئے جبکہ نظارت کی گاڑیوں پر بھی ہاتھ صاف کررہا ہئے اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہئے کہ اس گھناونے کاروبار کی مد میں موصوف مبینہ طور پر ( 1 ) لاکھ روپے ” کمشنر کراچی ڈویڑن اقبال میمن” کو دینے کا بھی دعویدار ہئے موصوف کی ڈی آفس میں طوطی بولتی ہئے موصوف سندھ کی حکمراں جماعت کی اعلی شخصیات سے رابطوں کا بھی اقرار و اعزاز رکھنے کا دعویٰ کرتا ہئے موصوف کا غیرقانونی طور پر اسلحہ لائسنس جاری کرنے سمیت نظارت کی گاڑیوں پر ہاتھ کی صفائی کا دھندا ” محکمے ” عہدے ” اختیارات” سے یکسر تجاوز سمیت اپنے افسران سے بھی دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے جبکہ ” دہرے چارج ” کا حامل ہونا ایک جانب ” سپریم کورٹ” کے احکامات کی خلاف ورزی تو دوسری طرف حکم عدولی کے زمرے میں بھی آتا ہئے اسکے علاؤہ محکمے کے دیگر اہل سئنیرز اور معیار پر پورا اترنے والوں کے قانونی و بنیادی حقوقِ سے بھی متصادم عمل ہئے ذرائع نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اسکے غیرقانونی گورکھ دھندوں کے پس پشت محکمے کا ایک دوسرا افسر بھی موجود اور اسکے غیرقانونی معملات میں حصے دار بھی ہئے اس سے متعلق ہوشربائ￿ انکشافات اگلے شمارے میں شائع کئے جائنگے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ کمشنر کراچی ڈی سی ایسٹ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں