میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
جیل خانہ جات سندھ میں 3انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف

جیل خانہ جات سندھ میں 3انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

جیل خانہ جات سندھ میں تین انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف سامنے آیا ، افسران ترقی پاتے رہے لیکن سندھ کی 3 جیلیں آج تک تعمیر نہ ہو سکیں۔تفصیلات کے مطابق جیل خانہ جات سندھ میں 3 انوکھی کاغذی جیلوں کا انکشاف سامنے آیا ، جہاں زمین پر نہ کوئی جیل ، نہ کوئی قیدی نہ انتظام پھر بھی افسران ترقی پاتے رہے۔چند برسوں قبل میرپور خاص، بینظیر آباد اور ٹھٹھہ میں جیلوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا تاہم سنگ بنیاد اور کاغذی کاروائی کے بعد تاحال تعمیر نہ ہوسکیں۔ذرائع محکمہ جیل خانہ جات نے بتایا کہ 2015 اور2016 کے بجٹ بک میں جیلوں کے اخراجات بھی ظاہر کئے گئے، تینوں جیلوں میں منظور نظر افسران کی تعیناتی ظاہر کی گئی اور افسران کو اگلے گریڈز میں ترقی بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی گریڈ 16 کے افسران شاہ نوازساند، حسن سہتو اور اسلم ملک کو ان جیلوں پر عہدے دیئے گئے، تینوں منظور نظر افسران کو ان جیلوں میں گریڈ 18 کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ منظور نظر افسران حالیہ برسوں میں مزید ترقی پاکر گریڈ 20 میں جانے والے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں