میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے قائد ایوان کاانتخاب آج ہوگا ،قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری

نئے قائد ایوان کاانتخاب آج ہوگا ،قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری

جرات ڈیسک
پیر, ۱۱ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

قومی اسمبلی کے (آج) پیر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایوان (آج) وزیر اعظم کا انتخاب کرے گا۔ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس (آج)پیر دن 2 بجے ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ،ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق ایوان (آج) پیر کووزیر اعظم کا انتخاب کرے گا۔ متحدہ اپوزیشن نے شہبازشریف اور تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ دونوں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب (آج)پیرکوہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں