میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں چودھری پرویز الٰہی کا تخت ڈولنے لگا، جگنو محسن وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل

پنجاب میں چودھری پرویز الٰہی کا تخت ڈولنے لگا، جگنو محسن وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: رانا خالد قمر) پنجاب میں چودھری الٰہی کا تخت ڈولنے لگا۔ جگنو محسن وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پنجاب حکومت گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلہ میں لندن میں مشاورت کا عمل جاری ہے مریم نواز، علیم خان اور عون چودھری کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات بھی اسی تناظر میں ہوئی۔ حمزہ شہباز شریف اس بار وزارت اعلی کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر قصور سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد خان۔ اویس لغاری۔ خواجہ سلمان رفیق اور آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ن لیگ کے اندر موجود اہم ترین شخصیت کے مطابق جگنو محسن اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں میاں نواز شریف کی منظوری کے بعد اس پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس سلسلہ ہوم ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں