شہر قائد میں یخ بستہ ہوائوں نے اپنا ڈیرہ جما لیا
ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
کراچی میں یخ بستہ ہوائوں کا راج برقرار ہے ،پیرکوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ شہری موسم انجوائے کرنے صبح سویرے گھروں سے نکل کر پارکس پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق رواں برس شہر قائد میں ہونے والی ٹھنڈ نے شہریوں کو ٹھٹھرنے پر مجبور کردیاہے جبکہ صبح کے وقت سرد ہوائوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہری ٹھنڈے موسم کو انجوائے کرنے اور ٹھنڈی ہوائوں کے مزے لینے صبح سویرے فریئر ہال پہنچ گئے ، واک پر آنے والے مرد اور خاتین جاگنگ اور ایکسرسائز میں مصروف دکھائی دیئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکی صبح درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوائوں کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر آئندہ کچھ روز تک برقرار رہے گی۔