میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی پیمرا کو عمران خان پرپابندی فوری ہٹانے کی ہدایت

حکومت کی پیمرا کو عمران خان پرپابندی فوری ہٹانے کی ہدایت

ویب ڈیسک
هفته, ۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی لگادی۔پیمرا نے عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لے لیا اور ان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگائی ہے۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین پیمرا نے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002ء کی شق 27 اے کے تحت لگائی ہے۔پیمرا اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان کی ریکارڈڈ تقریر بھی نشر نہیں کی جاسکتی ہے۔اعلامیے کے مطابق پیمرا نے عمران خان کی لانگ مارچ کے دوران تقاریر اور پریس کانفرنس کا بھی حوالہ دیا۔پیمرا کے مطابق عمران خان کے قومی قیادت اور ریاستی اداروں کے لیے ایسے نفرت انگیز، غلیظ اور بلا جواز بیانات خلاف آئین ہیں بعد ازاںوفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر عائد پابندی ہٹانے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو عمران خان کی تقریر پر پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سیکشن 5 کو بروئے کار لاتے ہوئے پیمرا کو ہدایت جاری کی ہے۔اس سے قبل پیمرا نے عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی ا?ئی چیئرمین کی تقاری اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی لگادی۔پیمرا اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی قیادت اور ریاستی اداروں کیلیے ایسے نفرت انگیز، غلیظ اور بلا جواز بیانات خلاف آئین ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان کی تقاریر نشر ہونے سے عوام میں نفرت بڑھنے اور امن عامہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں