میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ فائربریگیڈتباہ حالی کا شکار

محکمہ فائربریگیڈتباہ حالی کا شکار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

بلدیہ عظمیٰ کا محکمہ فائر بریگیڈ حادثات کو دعوت دینے لگا گزشتہ سال2639آ گ لگنے کے واقعات کے باجود بھی انتظامیہ حوش کے ناخن نہ لے سکی شہر قائد میں آ گ بجھانے والی48 میں سے28فائر ٹینڈرز ناکارہ ہو گئیں بلند وبالاعمارتوں کی آ گ بجھانے والے تین اسنارکل بھی جواب دے گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال شہر قائد میں آگ لگنے کے دو ہزار سے زائد واقعات رونما ہوئے ہیںجس کے تحت صدر میں 305،ناظم آ باد میں 244،لیاری میں 145،سائٹ ایریا میں 200،کورنگی میں 234،لانڈھی میں 137،گلستان مصطفی میں 199،اورنگی ٹائون میں 73،شاہ فیصل ٹائون میں 62،منظور کالونی میں 84،نارتھ کراچی میں 187،بلدیہ ٹائون میں 20،بولٹن مارکیٹ میں 89،گلستان جوہر میں 129،سوک سینٹر میں 82،ملیر میں 65،گلشن اقبال میں 108واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اس ِضمن میں محکمہ فائر بریگیڈکی جانب شہری حکومت توجہ دینے سے گریز اں ہے اس وقت محکمے میں کام کرنے اور بر وقت آ گ بجھانے میں مددگار ثابت ہونے والی 48فائر ٹینڈرزمیں سے 28فائر ٹینڈرز ناکارہ ہو چکی ہیں جبکہ بلند عمارتوں کی آ گ بجھانے کے لیے استعمال کیے جانے 5اسنارکل میں سے 3اسنارکل ناکارہ ہو چکے ہیں جن کی مرمت سے متعلق بلدیہ عظمیٰ سنجیدگی اختیار کرنے سے گریزاں ہے نیز محکمے کو اپنی مدد آ پ کے تحت چھوڑ دیا گیا ہے جس کے تحت شہر قائد میں کسی بھی وقت بڑے حادثے کے جنم لینے کا اندیشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں