میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی آئی خان، دہشتگردی کی کوشش ناکام ،2دہشتگرد ہلاک ،کرنل مجیب شہید

ڈی آئی خان، دہشتگردی کی کوشش ناکام ،2دہشتگرد ہلاک ،کرنل مجیب شہید

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے میںدہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔کاروائی کے دوران دو انتہائی مطوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائر نگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمان شہید ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاعات پر ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کاروائی کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی سے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی۔ جیسے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقہ کا گھیرائو کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلہ میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہو گئے ۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ۔شہید ہونے والے کرنل مجیب الرحمان نے لواحقین میں بیوہ، تین بیٹوں اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے ۔کرنل مجیب الرحمان شہید کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقہ بونجی سے ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں