میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا،ملک بھر کے مختلف شہروں میں عوام کا پارہ ہائی ہو گیا

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا،ملک بھر کے مختلف شہروں میں عوام کا پارہ ہائی ہو گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

اب کیا موٹرسائیکل بیچ کرسائیکل چلائیں! کمر توڑ دی عوام حکومت پر برس پڑی
حکومت نے عوام کی جیبیں خالی کردی ، دفتر یا کام پر جانا جیب پر بھاری پڑ رہا ہے

پاکستانی عوام پییڑول کی قیمت میں دوبارہ اضافے پر حکومت پر برس پڑی اور کہا عوام کی جیبیں خالی کردی ہیں، اب کیا موٹرسائیکل بیچ کرسائیکل چلائیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی۔پیٹرول کی قیمت میں 14۔92 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں ایندھن پہلی بار 414 روپے کی حد عبور کر گئے ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس مسلسل اضافے پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں عوام کا پارہ ہائی ہو گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے جیبیں خالی کردی ہیں،نوبت اب موٹرسائیکل بیچ کر سائیکل چلانے پر آگئی ہے، اب دفتر یا کام پر جانا بھی جیب پر بھاری پڑ رہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کا مطلب صرف سفر مہنگا ہونا نہیں بلکہ سبزی، پھل، دودھ اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی فوری اضافہ ہے۔دیہاڑی دار اور تنخواہ دار طبقہ بھی دہائی دے رہا ہے کہ کہ اب ان کے لیے دو وقت کی روٹی پوری کرنا بھی ایک امتحان بن چکا ہے۔عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت سارا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے اپنے شاہانہ اخراجات کم کرے اور اس بوجھ کا کچھ حصہ خود بھی برداشت کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں