سعودی عرب میں حالیہ حملوں سے توانائی منصوبے متاثر
شیئر کریں
تیل پیداواری صلاحیت میں یومیہ لاکھوں بیرل کمی ہوئی، سعودی سرکاری میڈیا
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایاہے کہ حالیہ حملوں کے باعث ملک کے کئی توانائی منصوبے متاثر ہوئے ، حملوں سے تیل اور گیس کی پیداوار اور ترسیل میں نمایاں کمی آئی ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک تیل پمپنگ اسٹیشن پر حملے سے 7 لاکھ بیرل یومیہ ترسیل متاثر ہوئی، منیفہ اور خریص آئل فیلڈز پر حملوں سے پیداوار یومیہ 3 لاکھ بیرل کم ہوئی،
سعودی عرب کی تیل پیداواری صلاحیت میں یومیہ 6 لاکھ بیرل کمی ہوئی۔رپورٹ میں بتایاگیا کہ جبیل میں سٹورپ، راس تنورہ، ینبع میں سامرف اور ریاض ریفائنری جیسے بڑے پلانٹس بھی متاثر ہوئے اور پلانٹس متاثر ہونے سے عالمی منڈی کو تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق جعیمہ کے پروسیسنگ پلانٹس میں آگ لگنے سے ایل پی جی کی برآمدات متاثر ہوئیں، ان حملوں میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 7 سعودی شہری زخمی ہوئے۔سعودی نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں خبردار کیاکہ اگر یہ حملے جاری رہے تو عالمی تیل کی سپلائی مزید متاثر ہوگی۔


