میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکھ رہنما کا قتل: امریکا نے بھارت کے ملوث ہونے کی معلومات کینیڈا کو دیں

سکھ رہنما کا قتل: امریکا نے بھارت کے ملوث ہونے کی معلومات کینیڈا کو دیں

جرات ڈیسک
پیر, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کینیڈا کے شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق امریکی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا کو معلومات فراہم کیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں امریکا کی خفیہ ایجنسی نے اہم کردار ادا کیا اور کینیڈا کو ایسی معلومات فراہم کیں جن سے ثابت ہوا کہ بھارت سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر قتل کے بارے میں متعلقہ معلومات امریکا نے مختلف انٹیلیجنس اسٹریمز کے پیکیج کے حصے کے طور پر شیئر کیں۔ امریکا بھارت اور کینیڈا تنازع میں باضابطہ طور پر کینیڈا کی حمایت اور تعاون کا اعلان کر چکا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتساب کو یقینی بنائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں