شیخ حسینہ نے وطن واپسی کیلئے بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کرلیا
شیئر کریں
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی
بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے دی۔ نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے اور بنگلادیش کے حکام نے اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔
بنگلادیشی حکومت نے حسینہ واجد کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کر دیا تھا، جبکہ بنگلادیش کی حکومت نے بھارت سے معزول وزیراعظم کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسینہ واجد کا خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے دسمبر میں بنگلادیش جانے کا ارادہ ہے، وہ بنگلادیشی عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ بنگلادیشی عدالت نے گزشتہ برس حسینہ واجد کو سزائے موت سنائی تھی، انہیں طلبہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈان کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ حکومت مخالف احتجاج کے باعث 2024 میں حسینہ واجد بھارت فرار ہوگئی تھیں، بنگلادیش میں ان کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگائی جا چکی ہے، وہ مختلف ادوار میں 20 سال تک بنگلادیشی وزارت عظمی کے عہدے پر فائض رہی ہیں۔


