میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ ’مشکل دکھائی دیتا‘ ہے:متحدہ عرب امارات

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ ’مشکل دکھائی دیتا‘ ہے:متحدہ عرب امارات

جرات ڈیسک
پیر, ۹ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب

 

متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ابتدا ہی سے ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کی تھی۔ قرقاش نے پیش گوئی کی کہ آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان کسی سیاسی معاہدے تک پہنچنا ’مشکل دکھائی دیتا ہے۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کے روز ابوظہبی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قرقاش نے کہا کہ ’ہمیں ایک طویل غیر یقینی کے دور کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا، ایک ایسا دور جس میں نہ کسی حتمی حل کی ضمانت دی جا سکتی ہے اور نہ ہی ہم ایک مستحکم علاقائی نظام کے قیام کے بارے میں یقین سے کچھ کہا جا سکتا ہے۔‘ اماراتی اعلیٰ عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ امریکی جنگ کے نتائج ’طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں‘، جس کے باعث متحدہ عرب امارات کو ’اپنی دفاعی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری، قابلِ اعتماد بازدار قوت برقرار رکھنے اور اپنے بین الاقوامی سکیورٹی شراکت داروں کو مضبوط بنانے‘ کی ضرورت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں