میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ دڈاک میں کفایت شعاری مہم بالائے طاق ،ڈپٹی پوسٹ ماسٹرجنرل کے سرکاری خرچ پرفیملی کے ہمراہ سیرسپاٹے

محکمہ دڈاک میں کفایت شعاری مہم بالائے طاق ،ڈپٹی پوسٹ ماسٹرجنرل کے سرکاری خرچ پرفیملی کے ہمراہ سیرسپاٹے

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ:شعیب مختار) محکمہ ڈاک کا شاہی افسر سامنے آگیا کراچی سرکل میں بطور ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل (آپریشن) کے عہدے پر تعینات بھوٹیو میگھوار کو محکمے کی سرکاری گاڑیاں اور پیٹرل فیملی پکنک میں استعمال کرنے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سرکل میں تعینات شاہی افسر حکومت کی کفایت شعاری مہم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گزشتہ روز معمول کے مطابق اپنی آبائی رہائشگاہ چھاچھروں سندھ سرکاری گاڑی نمبر GP-8792 سوزکی کلٹس میں فیملی کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں جنہوں نے رواں ہفتے بھی اسٹیشن سے رخصت لیے بغیر تمام سرگرمیاں معطل کر کے سرکاری پیٹرول پر حیدرآباد، تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو فیملی کے ساتھ ویک اینڈ منانے کو ترجیح دی ہے۔ گزشتہ روز انکی سرکاری گاڑی حیدرآباد جی،پی،او کے کمپاؤنڈ میں دیکھی گئی ہے جہاں شیڈول کے مطابق انکا کوئی سرکاری دورہ نہیں تھا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل (آپریشن) کراچی کی جانب سے کیے جانے والے نجی دوروں کا خرچہ بھی پیٹرول کی صورت سرکاری خزانے کو بھگتنا پڑتا ہے جس سے محکمہ ڈاک کے خساروں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، انکا شمار ان بااثر افسران میں کیا جاتا ہے جو متعدد کرپشن و بدانتظامی میں ملوث ہونے کے باوجود بھی نہ صرف سندھ بلکہ اپنی خواہش کے مطابق کراچی سرکل میں تعیناتی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ ہفتے میں تین روز چھٹیاں اپنی فیملی کے ساتھ سرکاری پیٹرول پر مناتے ہیں۔بھوٹیو میگھوار جیسے کرپٹ افسران کی بدولت آج کراچی ایکسپریس پوسٹ کا 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے والا خصوصی کاؤنٹر بھی بند ہو گیا ہے جسکے کھلنے کے آثار دور دور تک دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ حکومت کی کفایت شعاری مہم گزشتہ تین برس میں محکمہ ڈاک کے افسران کی افسر شاہی پر کسی قسم کا کوئی اثر ڈالنے میں ناکام ضرور رہی ہے، البتہ بجٹ کٹوتی اور بھرتیوں پر غیر اعلانیہ پابندی کے باعث حالیہ دنوں ڈاکخانوں کو تالے لگنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں