میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہماری کسی ادارے سے کوئی دشمنی نہیں، الیکشن کا محور عوام کا ووٹ ہے، شازیہ مری

ہماری کسی ادارے سے کوئی دشمنی نہیں، الیکشن کا محور عوام کا ووٹ ہے، شازیہ مری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ ہماری کسی ادارے سے کوئی دشمنی نہیں، الیکشن کا محور عوام کا ووٹ ہے۔سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ عسکری قیادت کو اپریشیٹ کرتی ہوں، یہ بھٹو کا کارنامہ تھا کہ 90 ہزار فوجی چھڑوائے تھے، پیپلز پارٹی نے کبھی غیر قانونی اسٹیٹس کو سپورٹ نہیں کیا، ہم نے انسانی حقوق کی ہمیشہ بات کی ہے۔پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے زبردست مہمان نوازی کی، لوگوں نے اپنے گھروں کے دروازے کھولے، آصف زرداری نے یہ ضرور کہا کہ جس ملک میں وہ جا رہے ہیں اس کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، شاید اسی وجہ سے ری ایکشن زیادہ آرہا ہے۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ ہم صرف یہ چاہیں گے کہ انسانی حقوق پامال نہیں ہونے چاہئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں