میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت ، غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت ، غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ نے کراچی میں غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی 15 دن میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بورڈ آف روینیو اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو مبینہ طور کروڑوں روپے رشوت دے کر رہائشی اسکیمیں شروع کرنے اور عوام سے رقم لوٹنے والوں کی شامت آگئی ہے، حکومت سندھ نے غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سینئر میمبر بورڈ آف روینیو قاضی شاہد پرویز کی تجویز پر چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کے احکامات پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کراچی میں غیر قانونی رہائشی اسکیموں کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کمشنر کراچی نوید احمد شیخ ہونگے، کمیٹی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سینیئر افسر اور متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر میمبر ہونگے۔تحقیقاتی کمیٹی شہر میں جاری غیر قانونی رہائشی اسکیموں کی نشاندہی کرے گی اور 15 دن میں اپنی رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں