میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہونگیں، فیصلہ کل ہوگا

حکومت رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہونگیں، فیصلہ کل ہوگا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہونگی، حکومتی اتحادیوں کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پر نوازشریف سمیت بیشتر اتحادیوں کی جانب سے حکومت چھوڑنے کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کے بعد مسلم لیگ ن نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے حتمی مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کو بھی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لے لیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے اگلے لائحہ عمل اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں