میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی،موسم خوشگوار

کراچی میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی،موسم خوشگوار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقوں اورنگی اور نارتھ کراچی میں تیز ہوائوں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی، بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری بادل موجود ہیں، شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ رواں ہفتے شہر میں بادل چھائے رہیں گے ، تیز سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی،بادلوں کے باعث مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم شام اور رات میں اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، قلات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں