میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی بلے کی بحالی سے متعلق کیس 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی بلے کی بحالی سے متعلق کیس 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بلے کے نشان کے لیے دائر درخواست 10 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حامد خان کو عدالت نے طلب کیا جس پر وہ روسٹرم پر آگئے۔چیف جسٹس نے حامد خان سے پوچھا کہ کیا آپ کی درخواست کل مقرر کردیں؟ اس پر حامد خان نے استدعا کی کہ آج ہی سماعت کیلئے مقرر کردیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آج 9 ممبربنچ بھی ہے اور ایک خصوصی بنچ بھی ہے، حامد خان نے کہا کہ ہماری ترجیح آج ہے، نہیں تو پھر پرسوں لگا دیں۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ فیصلے کے خلاف آئے ہیں یا 184/3 کی درخواست ہے؟ حامد خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف 185/3 میں سپریم کورٹ آئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ بس پھرمعاملہ ججزکمیٹی کے پاس نہیں جانا تو پرسوں کیلئے کیس مقرر کردیتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے بلے کے نشان کے کیس کو 10 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں