میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے 7 اضلاع سے ایک ارب 79کروڑ روپے کی گندم غائب

سندھ کے 7 اضلاع سے ایک ارب 79کروڑ روپے کی گندم غائب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت)محکمہ خوراک سندھ کے 7 اضلاع سے ایک ارب 79کروڑ روپے کی گندم غائب ہوگئی،کراچی میں سیکریٹری خوراک کے ماتحت گوداموں سے بھی کروڑوں روپے کی گندم غائب، محکمہ خوراک فوڈ کنٹرولرز سے غائب ہونے والی گندم کی وصولی میں ناکام ہوگیا۔ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور میں محکمہ خوراک کے گوداموں سے سال 2017-18 سے 2019-20 کے دوران ایک ارب 28 کروڑ روپے کی گندم غائب ہوگئی ہے، سانگھڑ میں سال 2014 سے 2019 کے دوران سرکاری گوداموں سے32 کروڑ روپے کی گندم غائب ہوئی ہے، کراچی میں سیکریٹری خوراک کے ماتحت گوداموں سے بھی سال 2020-21 کے دوران 6 کروڑ 60لاکھ روپے کی گندم غائب ہوگئی، اسی طرح ٹھٹھہ ضلع کے سرکاری گوداموں سال 2019-20کے دوران 3 کروڑ 60لاکھ روپے کی گندم فوڈ کنٹرولرز نے غائب کردی ہے، ضلع قمبر شہدادکوٹ میں سال 2015 سے 2020 تک 3 کروڑ 50 لاکھ ، ضلع گھوٹکی میں سال 2020-21 کے دوران 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گندم ، ضلع بدین میں سال 2016 سے 2020 کے دوران 2 کروڑ 40لاکھ روپے، ضلع دادو میں سال 2018-19 کے دوران ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کی گندم غائب ہوگئی ہے، محکمہ خوراک سندھ صوبے کے 7 اضلاع کے سرکاری گوداموں سے ایک ارب 79 کروڑ روپے کی گندم غائب ہونے کے باعث محکمہ کو بھاری نقصان ہوا لیکن محکمہ خوراک سا بق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ضلع خیرپور، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، گھوٹکی ، دادو اور قمبر شہدادکوٹ کے متعلقہ ضلع فوڈ کنٹرولرز سے گندم یا رقم وصول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں