پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: مولانا فضل الرحمن متحرک ہو گئے
شیئر کریں
جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ملکی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔ حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمن نے پاکستان تحریکِ انصاف سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی تمام قیادت زوم پر جاری ہنگامی اجلاس میں شریک ہے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کے بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر حکومت نے انہیں مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے کہا تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومتی وفد میں شامل رانا ثنا اللہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور طارق فضل چوہدری نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی۔


