میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ،غیر مستحق افراد میں 17سے 21 گریڈ کے افسران شامل

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ،غیر مستحق افراد میں 17سے 21 گریڈ کے افسران شامل

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے سہ ماہی وظیفہ لینے والے غیر مستحق افراد میں گریڈ 17سے 21تک کے افسران کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، درجنوں نے اپنی بیگمات کے نام رجسٹرا کروا رکھے تھے ۔مجموعی طور پر 2 ہزار 543 افسران کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے نکالا گیا ہے ۔ سب سے زیادہ بلوچستان اور سندھ کے افسران نے بی آئی ایس پی کے ذریعے رقوم وصول کیں، گریڈ 21 کے 3، گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ گریڈ 19 کے 429 افسران بھی مستفید ہونے والوں میں شامل تھے ۔ سندھ میں گریڈ 18 کے 342 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا، بی آئی ایس پی کے 6افسران بھی سکیم سے مستفید ہوئے ۔ گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ۔ غیر مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا عمل جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں