میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جمائما کا کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکام برطانوی حکومت پر طنز

جمائما کا کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکام برطانوی حکومت پر طنز

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما نے کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکامی پر برطانوی حکومت پر طنزکیاہے ۔برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے برطانیہ کی تاریخ کی اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ان ہلاکتوں کی تعداد نے طاعون، دہشت گردی کے ہر حملے اور جنگ کی مشترکہ ہلاکتوں کو عبور کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یورپ میں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔جمائما اپنے ٹویٹ کے ذریعے دنیا بھر کے عوام کو برطانیہ کی کورونا وائرس سے بچا ئومیں ناکامی کو سب کے سامنے لائی ہیں۔اس سے قبل بھی وہ متعدد بار اس قسم کے ٹوئٹس کرچکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں