میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کی اپیل پر شٹرڈاؤن ہڑتال: پرائیویٹ اسکولز و کالجز ایسوسی ایشنز کی حمایت

جماعت اسلامی کی اپیل پر شٹرڈاؤن ہڑتال: پرائیویٹ اسکولز و کالجز ایسوسی ایشنز کی حمایت

جرات ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز و کالجزایسوسی ایشنز کے صدور نے ظالمانہ بجلی کے بلوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر2ستمبرکے ملک گیرہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن (نافع)پاکستان کے زیر اہتمام 2 ستمبر کوشٹر ڈاؤن ہڑتال کے سلسلے میں پاکستان پرائیویٹ ایسوسی ایشنز کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نافع پاکستان کے ذمہ داران محمدابراہیم(ڈپٹی ڈائریکٹرنافع پاکستان)،محفوظ خان(ریجنل ڈائریکٹر نافع خیبر شمالی)،حافظ شہبازشاہین(ریجنل ڈائریکٹر نافع وسطی پنجاب)،انتصاراحمدخان غوری(ڈائریکٹر نافع سندھ)،نورالدین غلزئی(ریجنل ڈائریکٹر نافع جنوبی پنجاب)،طاہرنعیم صدیقی(سیکرٹری جنرل نافع جنوبی پنجاب)اور ڈاکٹرسعیدآفتاب(ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر نافع فیصل آباد)نے شرکت کی جبکہ پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشنز کے صدور میں مرزا کاشف (آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن پاکستان)،عقیل رزاق (HOPE خیبر پختونخو) نظرحسین(نیشنل ایجوکیشن کونسل پاکستان)،ظفراقبال(آل پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا)،فریدخان بنگش(فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولزپنجاب)،ساجدعلی چوہدری (پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اینڈ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن)، جعفر حسین بھٹہ(پیف پارٹنر اتحادپنجاب)،چودھری عبدالصمد صائم ایڈووکیٹ(آواز ایسوسی ایشن آف پاکستان)،میاں اظہار الحق(پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب)،پرویزہارون(پاکستان پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن،سندھ)،محمدحنیف جدون(الائنس آف پرائیویٹ سکولز سندھ)، محمداقبال(پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آزادکشمیر)،افتخار آزاد(آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن)، خالد کھوکھر(آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن)،ڈاکٹررحیم الدین(صدرچیمبرآف کامرس جنوبی پنجاب)اورمحمد نواز پندرانی (آل بلوچستان پروگریسیو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن)،زبیر عباسی(پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر)،علی رضا(چیمبرآف کامرس)،نصرت محمود(پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن شاہ کوٹ)،ثنا اللہ مغل(پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کراچی)کے علاوہ اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے صدور نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر2ستمبر کو ملک گیر شٹرڈائون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔شرکائے مجلس نے اپنے اپنے تاثرات میں کہا کہ بجلی کے بلوں میں ناروا ٹیکسوں نے عوام کا جینامشکل بنا دیا ہے ،آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے ایک غیر یقینی کیفیت پیدا کر دی اور ڈالر اس وقت قابو سے باہر ہے۔شرکاء نے کہا کہ ملک میں نا قابل برداشت مہنگائی کے ذریعے اشرافیہ نے غریب عوام کو غلام بنا رکھا ہے ۔ان بجلی بلوں میں بلا جواز ٹیکسوں اور ہوش ربا مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خود کشیوں پر مجبورہے اور اشرافیہ عوام کو لوٹ کر عیاشیوں میں مشغول ہے ،غریب آدمی کے لئے ان حالات میں اپنے بچوں کے لئے تعلیم و تربیت کا بندوبست کرنا محال ہو گیا ۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز اس وقت بہت پریشان ہیں،بے شمار ٹیکسز کے ذریعے پرائیویٹ سکولز کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔بجلی کے بلوں میں اضافہ اور ظالمانہ ٹیکسز نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کوبند کرنے پرمجبورکیا ہے۔تمام پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے صدور نے ظالمانہ ٹیکسز کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر بجلی کے بلوں سے ناجائز ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے صدور نے پرائیویٹ سکولز کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ شٹرڈائون ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے 2ستمبرکو تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کر کے باشعورشہری ہونے کا ثبوت دیں۔آخر میں بجلی کے بلوں میں ناروااضافہ اورتعلیمی اداروں پربے جا ٹیکسزکے خلاف اور 2ستمبرکو ہڑتال کی مکمل حمایت کے سلسلے میں اعلامیہ بھی پیش ہوا،جس پر تمام صدور نے اتفاق کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں