وفاقی حکومت پر ساڑھے 26 ہزار ارب کے قرض کا انکشاف
ویب ڈیسک
منگل, ۸ جنوری ۲۰۱۹
شیئر کریں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت پر 26 ہزار 452 ارب روپے کے قرض کا انکشاف کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے نومبر 2018 میں 613 ارب روپے کا قرض لیا۔جس کے بعد نومبر 2018کے اختتام پر حکومت قرضوں کا حجم 26 ہزار 452 ارب تک پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مقامی سطح پرحکومت نے 162 ارب روپے قرض لیا،حکومت نے نومبر میں بیرونی ذرائع سے 450 ارب روپے قرض لیا۔حکومتی قرضوں میں 17ہزار 322 مقامی اور9 ہزار129 ارب روپے بیرونی ذرائع سے حاصل ہوئے۔