میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن کی تشخیص، طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن کی تشخیص، طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف کی شکایت پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔ہسپتال میں پرویز الہٰی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا، ان کے سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔ہاسپتال ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو کچھ ٹیسٹ کروانے کیلئے دوبارہ ہسپتال آنا پڑیگا۔ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کی گزشتہ رات سے طبیعت ناساز تھی اور ان کا جیل ہسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا تھا۔راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنے کے بعد پرویز الہٰی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں