میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر ، کرپشن اور فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایف بی آر ، کرپشن اور فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے پر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین سے متعلق تحقیقات 60 دنوں میں مکمل کی جائیں گی، فیلڈ آفس کے سربراہ تحقیقاتی ٹیم کو کیس سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ انکوائری آرڈر کے بعد متعلقہ فیلڈ آفسز تحقیقاتی ٹیم کو 7 دنوں میں ریکارڈ فراہم کریں گے۔ کرپشن میں ملوث افسران کو شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔ دوسری جانب ایف بی آرمیں اعلیٰ سطح پر تقرر اور تبادلے بھی کیے گئے ہیں جس میں گریڈ 19 اور 20 کے افسران کی اکھاڑپچھاڑ کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں