کراچی میں موٹرسائیکلوں،گاڑیوں کے لفٹنگ چارجز ختم
ویب ڈیسک
اتوار, ۷ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی کے تمام بڑے شاپنگ سینٹرز کے باہر موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے لفٹنگ چارجز ختم کر دیئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے شہریوں کی سہولت کیلئے اعلان کیا ہے کہ اب شہری افطاری کے بعد رات تک لفٹنگ کی گئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بغیر جرمانہ چوکیوں سے لے جا سکتے ہیں۔احمد نواز نے شہریوں سے اپیل کی کہ نوپارکنگ اور ایسی جگہوں پر گاڑیاں یا موٹرسائیکل کھڑی نہ کریں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو۔ڈی آئی جی احمد نواز نے بتایا کہ ماہ صیام کے آخری عشرے میں مارکیٹوں اور شاہراہوں پر اضافی نفری لگا دی گئی ہے، ٹریفک اہلکاروں کو غیرضروری چالان کرنے سے روکا گیا ہے البتہ رونگ وے کی خلاف ورزی پر چالان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔