میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں عیدالاضحی انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

ملک بھر میں عیدالاضحی انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں عیدالاضحی انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ،اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے،دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا ،علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی،اہلیان پاکستان نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کی اور دن بھر گوشت کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہا ۔تفصیلات کیمطابق 10ذی الحج 1444 کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں عیدالاضحی بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی اور دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا جہاں علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔نماز عید کے بعد پاکستان کے کوچے کوچے میں شہریوں نے حسب استطاعت سنت ابراہیمی کی پیروی میں اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کی جس کے بعد گوشت کی تقسیم کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ملک بھر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات کو تلف اور صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں