اجرک ڈے کا احترام، ملک دشمن نعرے قبول نہیں، آفاق احمد
شیئر کریں
سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں
ضرورت پڑی تو ثابت کرینگے یہ شہر بانیانِ پاکستان کا ہے، چیئرمین کی وکلاء وفدسے ملاقات
مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے خرم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے ملاقات کی اور سندھ میںکے سیاسی حالات ، غیر یقینی صورتحال اور سندھ کی مستقل قوموں کے اتحاد پر بات کی ۔ چیئرمین آفاق احمد نے وکلاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں۔ اسی طرح اجرک ڈے کا بھی احترام لیکن اجرک ڈے کی آڑ میں ملک دشمن نعری قبول نہیں کیونکہ اس طرح کے نعروں سے پاکستان سے محبت کرنے والوں میں اشتعال پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اشتعال انگیزی کرنے والے لوگ بہت تھوڑے ہیں،اجرک ڈے کے منتظمین اور محب وطن سندھی عوام کو ایسے لوگوں کو اجرک ڈے سے دور رکھنا ہوگا۔آفاق احمد نے کہا کہ اجرک ڈے یا ثقافت ڈے کے نام پر شہر میں طاقت کا مظاہرہ کرکے شہر پر قبضے کا تاثر دینا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس شہر کو بنانے سنوارنے اور ملک کا معاشی حب بنانے میں میرے بزرگوں کا خون پسینہ لگا ہے ، ضرورت پڑی تو طاقت کا مظاہرہ کرکے ثابت کریں گے کہ یہ شہر بانیانِ پاکستان کا شہر ہے ناکہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کا۔


